احمد شہزاد اور پیٹرسن کی گفتگو مزاح یا تضحیک

کورونا وائرس کی وبا کے دوران خود ساختہ تنہائی اختیار کیے لوگوں کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کے لیے دنیا بھر کے فنکار اور کھلاڑی انسٹاگرام لائیو کر رہے ہیں لیکن انگلینڈ کے سابق بیٹس مین کیون پیٹرسن اور پاکستان کے احمد شہزاد کے انسٹاگرام لائیو سے سوشل میڈیا صارفین کچھ زیادہ محظوظ ہوتے نظر نہیں آئے کیونکہ بہت سے صارفین کے خیال میں پیٹرسن کا رویہ پاکستانی کرکٹ کھلاڑی کے ساتھ تضحیک آمیز تھا۔

کیون پیٹرسن نے گذشتہ روز احمد شہزاد کے ساتھ انسٹاگرام لائیو کیا جس میں انھوں نے ان سے ان کی مسلسل خراب کارکردگی کے بارے میں پوچھا۔

یہ بھی پڑھیے

کورونا وائرس : مشکل صورتحال میں کرکٹرز فٹ رہنے میں مصروف

پاکستانی ٹیم میں جگہ کے لیے پی ایس ایل کتنا ضروری؟

پی ایس ایل 5: ایک وعدہ جسے پورا کر دکھایا گیا

پی سی بی کا 'بچہ' کماؤ پُوت بن گیا

جب احمد نے انھیں فارم میں نہ ہونے کا جواب دیا تو پیٹرسن نے انھیں کہا کہ وہ انھیں روایتی جواب نہ دیں جو وہ صحافیوں دیتے ہیں اور ان کی موجودہ کارکردگی پر تو انھیں کسی تیسرے درجے کی ٹیم میں تیرواں کھلاڑی ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ پیٹرسن احمد شہزاد کے بالوں ہر تبصرہ کرتے بھی نظر آئے اور برطانوی بیٹس مین نے احمد شہزاد سے کہا کہ انھیں اپنے بال کٹوا لینے چاہیے جس کے جواب میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث وہ نائی کی دکان پر نہیں جا سکتے اور خود انھیں بال کاٹنے نہیں آتے۔

پیٹرسن کا اس کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ یہ ماننے کو تیار نہیں کہ جو شخص اپنی بھویں بناتا ہو اور منھ پر کریم لگاتا ہو اسے بال کاٹنے نہیں آتے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس لائیو سیشن کی ویڈیوز ٹوئٹر پر اپنے تبصرے کے ساتھ شئیر کیں ۔کچھ کے خیال میں پیٹرسن کا روایہ توہین آمیز تھا تو کچھ نے برطانوی کرکٹر کا یہ کہہ کر دفاع کیا وہ دونوں دوست ہیں اور پیٹرسن صرف مذاق کر رہے تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

PAKISTAN TOP 5 PUBG LITE PLAYERS

کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ، دہشت گردوں کا اصل ہدف کیا تھا ؟

ARamzan mubarak