کورونا وائرس: بعض ممالک نے چین میں بننے والی ٹیسٹنگ کٹس اور طبی ماسک مسترد کر دیے


بعض یورپی حکومتوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چین کی طرف سے بنایا گیا سازوسامان لینے سے انکار کر دیا ہے۔

سپین، ترکی اور ہالینڈ کے حکام کے مطابق ہزاروں ٹیسٹنگ کٹس اور طبی ماسکس ’غیرمعیاری اور ناقص‘ ہیں۔

یورپ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ عالمی وبا کے پھوٹنے سے اب تک اٹلی میں 10 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

وائرس پہلی مرتبہ سنہ 2019 کے اواخر میں چین میں پایا گیا اور حکومت نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے لاک ڈاؤن جیسے شدید اقدامات اٹھائے۔

سازوسامان کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟

سنیچر کو ہالینڈ کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا کہ انھوں نے چھ لاکھ ماسک واپس منگوا لیے ہیں۔ یہ سامان ایک چینی کمپنی نے 21 مارچ کو بھیجا اور اسے طبی کارکنوں کے ہ راول دستوں کو بانٹ دیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

Yes, China's J-20 Stealth Fighter Could Shoot Down an F-22 or F-35

PAKISTAN TOP 5 PUBG LITE PLAYERS